چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو بڑا ریلیف

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو بڑا ریلیف مل گیا۔

سپریم کورٹ نے ٹربیونل کا کمپیٹیشن کمیشن کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس دوبارہ ٹربیونل مسابقتی کمیشن کو بھیج دیا،جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیا آئین کا آرٹیکل 10 اے منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے۔