لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کنیرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی کا دورہ ،فیکلٹی ممبران ،طالبات نے پرتپاک استقبال کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے طالبات اور اساتذہ کےساتھ انٹریکٹو سیشن میں شرکت کی ،پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پاک فوج کے کردار، تعلقات عامہ، سکیورٹی چیلنجز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر روشنی ڈالی،فیکلٹی ممبران اور طالبات نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے معلوماتی و رہنمائی پر مبنی سیشن کو سراہا،کالج کی بصارت سے محروم ہونہار طالبہ نے شاندار نغمہ پیش کیا، حاضرین نے بھرپور داد دی، تقریب کے اختتام پر طالبات نے شہدا اور غازیان پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ کنیرڈ کالج فار وومن یونیورسٹی
















