لاہور:(کرائم رپورٹر)امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت ،نامزد مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا، پنجاب پولیس کارروائی انٹرپول کی مدد سے عمل میں لائی،طیفی بٹ کو جلد از جلد پاکستان منتقل کرنے کےلئے قانونی کارروائی جاری ہے ،آئندہ چند روز میں لاہور پہنچا دیا جائےگا۔
پولیس نے کہاطیفی بٹ کی گرفتاری بڑی پیشرفت ہے،کٹہرے میں لایا جائےگا ،امیر بالاج کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
اندرونی کہانی کے مطابق طیفی بٹ کو دبئی میں دعوت کے دوران گرفتار کیا گیا، دبئی میں محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی پہلے سے تقریب میں موجود تھے، ڈی ایس پی خالد وریا نے اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کےلئے دبئی پولیس کےساتھ کارروائی کی، طیفی بٹ بھی فلیٹ میں دعوت پر موجود تھا،پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ ابھی دبئی پولیس کی حراست میں ہے، ریڈ وارنٹ کے تحت گرفتاری اور پاکستان روانگی کا عمل شروع کر دیا گیا ۔
امیربالاج ٹیپو قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار
















