خضدار میں آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 14دہشتگرد ہلاک،20سے زائد زخمی

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)خضدار کے علاقے زہری میں آپریشن،فتنہ الہندوستان کے 14دہشتگرد ہلاک، 20سے زائد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا،دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے،دہشتگرد علاقے میں پرامن شہریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے تھے ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام سازشیں ناکام بنا دیں۔

عوام نے پاک فوج کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور سکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے لگائے، مقامی شہریوں نے کہا پاک فوج کی موجودگی نے امن و سکون کو یقینی بنایا ،فورسز کی قربانیاں و کوششیں لائق تحسین ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہافتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بار بار کی ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ،خضدار کا حالیہ آپریشن نیٹ ورک کیلئے کاری ضرب ثابت ہوا ،عوام کے تحفظ ،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، ملکی امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا مکمل صفایا کرینگے۔