آئی ایم ایف نے سیلاب سے نقصانات کی حتمی رپورٹ مانگ لی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی ایم ایف نے سیلاب سے نقصانات کی حتمی رپورٹ مانگ لی، پنجاب نے اپنے وسائل سے متاثرین کی امدادکاعندیہ دےدیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات میںحکام نے ترقی، افراط زر، ترسیلات زر، برآمدات اور سیلاب سے ہونےوالے نقصانات پر بریفنگ دی،عالمی مالیاتی فنڈ کامشن صوبائی حکومتوں کے نمائندوں سے بھی ملا،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی حتمی رپورٹ جلد مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیلابی نقصانات کے باعث فی الحال سرپلس بجٹ کی نشاندہی سے انکار کرتے ہوئے اپنے وسائل ہی سے سیلاب متاثرین کی امداد کا عندیہ دیا ،آئی ایم ایف کو بریفنگ دی گئی پنجاب میں سیلاب کے نقصانات کی تخمینہ رپورٹ تیارکی جا رہی ہے، سندھ 50،خیبرپختونخوا میں 30 ارب تک کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ ہے ،بلوچستان میں نقصانات نہ ہونے کے برابر ہیں،رواں مالی سال ترسیلات زر ریکارڈ 43ارب ڈالراور مہنگائی کی شرح 7 فیصد تک جانے کا امکان ہے، سیلابی نقصانات کے باعث مہنگائی بڑھے گی۔