چین نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 2طیارے بھیج دیئے


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)چین نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کے 2طیارے بھیج دئیے،ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام اورچیئرمین این ڈی ایم اے نے نورخان ایئربیس پر امدادی پروازوں کااستقبال کیا،استقبالیہ تقریب میں پاکستان میں چین کے سفیر نے بھی شرکت کی۔

امدادی سامان میں 300 خیمے اور9ہزارکمبل شامل ہیں،وفاقی وزیرامیرمقام نے کہابروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، حکومتی ادارے ،این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے سرگرم عمل ہیں،چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔