اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ، عمران خان کے کیسز میںجو ہورہا ہے سب پلان کے مطابق ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پورنے کہا آپ سب کو علم ہے ایک ڈرامہ چل رہا ہے، عمران خان کےساتھ کیسز میں جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جارہا ہے، جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس بنایا جارہا ہے، ہمیں امید ہے سپریم کورٹ کا ایک فورم باقی ہے، ہماری گزارش ہے 25 کروڑ عوام انصاف کےلئے آپ کی طرف دیکھتے ہیں، آپ کو انصاف دینا ہے آپ کے اوپر کیسز کا دباو ہے، آپ اپنی پوزیشن پر بیٹھ کر فیصلے کیوں نہیں کر پارہے؟ آپ کو ایک دن مرنا بھی ہے اور اللہ پاک کو بھی جواب دینا ہے، قرآن کی تفسیر پڑھیں اور جواب دیں، آپ کھل کر دلائل کی بنیاد پر فیصلے کریں،وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کیا پاکستان میں مستقبل میں انسانی حقوق ملیں گے؟ حقیقی آزادی اور انصاف ہوگا؟ آپ انصاف دینے میں ناکام ہورہے ہیں، اس طرح نظام نہیں چل سکتا، عمران خان کی ایک برداشت ہے، آپ نے تمام ادارے مفلوج کردئیے، بانی قوم اور ہمارے بچوں کی جنگ لڑ رہا ہے، عمران خان کی خواہش پر جلسہ ہوگا اور بھرپور جلسہ ہوگا۔
عدلیہ آزاد نہیں، بانی کے کیسوں میں جو ہورہا سب پری پلان ہے:علی امین گنڈاپور


















