رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی ہے،اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دیت قانون میں ترمیم کی مخالفت،اسلامی نظریاتی کونسل نے رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کو غیر شرعی قراردےدیا،اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس چیئرمین راغب نعیمی کی زیر صدارت ہوا،مختلف امور پر غور کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا بینک سے رقم نکالنے پر ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی اور زیادتی کے مترادف ہے،انسانی دودھ ذخیرہ کرنے کے مخصوص ادارے شرائط کے تحت قائم کئے جا سکتے ہیں تاہم مفاسد سے بچنے کےلئے پہلے لازمی قانون سازی کی جائے ،انسانی دودھ کے معاملے پرقانون سازی میں کونسل کو شامل کیا جائے۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے کہادیت قانون میں ترمیم کےلئے پیش کردہ بل سے اتفاق نہیں کرتے، دیت کی سونا چاندی اور اونٹ پر شرعی مقداریں قانون میں شامل رہنی چاہئیں، بل میں چاندی کو حذف اور سونے کی غیر شرعی مقدار کو معیار بنایا گیا ،شوگر کے مریضوں کےلئے حلال اجزا والی انسولین دستیاب ہے ،خنزیر کے اجزا پر مشتمل انسولین سے پرہیز کیا جائے۔
اعلامیے میںسپریم کورٹ کے 11 ستمبر کے فیصلے پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہاگیانکاح کے بعد رخصتی سے قبل طلاق کی صورت میں نان نفقہ کی ادائیگی لازم قراردینے کافیصلہ قرآن و سنت کےخلاف ہے۔



















