اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایک جج اپنی ہی عدالت کے دوسرے جج کیخلاف آرڈر جاری نہیں کرسکتا،سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق ڈپٹی رجسٹرار کی انٹرا کورٹ اپیل پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے تحریر کردہ فیصلے میں کہاپریکٹس اینڈ پروسیجراور آئینی بنچ کمیٹی ممبران کو توہین عدالت کا نوٹس برقرار نہیں رہ سکتا، سوال ہے آئینی و ریگولر کمیٹی میں شامل ججز کیخلاف توہین عدالت کارروائی ممکن ہے یا نہیں، آرٹیکل 199 کے تحت سپریم کورٹ ،ہائیکورٹ ججز کو انتظامی امور میں استثنیٰ حاصل ہے، ججز کو اندرونی ،بیرونی مداخلت سے تحفظ دیا گیا ، ایک ججز اپنی ہی عدالت کے کسی جج کیخلاف کسی قسم کی رٹ یا کارروائی نہیں کر سکتا۔
سپریم کورٹ نے کہا اکرام چودھری کیس فیصلے کے مطابق ججز کیخلاف کارروائی ممکن نہیں، عدلیہ جمہوری ریاست میں قانون کی حکمرانی کے محافظ کے طور پر بنیادی ستون ہے، طے شدہ ہے سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کا جج اسی عدالت کے جج کے سامنے جوابدہ نہیں، اعلیٰ عدلیہ کا جج اپنے جج کیخلاف رٹ جاری نہیں کر سکتا تو توہین عدالت کی کارروائی کیسے کر سکتا ہے، سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ جج کیخلاف کارروائی صرف سپریم جوڈیشل کونسل کر سکتی ہے، آرٹیکل 209 جوڈیشل کونسل کے علاوہ کسی اور فورم پر جج کیخلاف کارروائی پر قدغن لگاتا ہے۔
ایک جج اپنی ہی عدالت کے جج کیخلاف آرڈر جاری نہیں کرسکتا، فیصلہ



















