سابق سیکرٹری خزانہ ،معروف ماہر معیشت وقار مسعود دنیا سے رخصت

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق سیکرٹری خزانہ و معروف ماہر معیشت ڈاکٹر وقار مسعود خان انتقال کر گئے،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا۔

مرحوم ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے چچا بھی تھے،نہ صرف وفاقی سیکرٹری خزانہ رہے بلکہ وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دیں۔

صدرآصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف ودیگر رہنماﺅں نے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحوم کی قومی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔