استعفے پی ٹی آئی کی ایک اور ناکامی، بڑی رسوائی ،عرفان صدیقی


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ن لیگی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے پی ٹی آئی ایوان میں موجود، بہتر ہے سٹینڈنگ کمیٹیوں میں بھی رہے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں عرفان صدیقی نے کہا قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی روح ہیں، پی ٹی آئی اپنا جمہوری کردار ادا کرے،لگتا ہے جھنجھلاہٹ میں پی ٹی آئی کچھ ہی وقت میں پارلیمنٹ سے مستعفی ہوگئی، پی ٹی آئی کے استعفے ذاتی مفاد کیلئے ہوں گے۔

لیگی رہنما نے کہاپی ٹی آئی کا ہدف کیا ہوگا؟ آگے بڑھتے پاکستان کو پھر کسی بحران میں دھکیلنا؟،استعفوں سے امکان کیا ہے؟ اقدام ایک اور ناکامی، بڑی رسوائی ۔