سابق جج لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ) سابق جج لاہور ہائی کورٹ حسن رضا پاشا کے دفتر پر فائرنگ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوردفتر کو نشانہ بنانے کے بعد مرکزی سڑک پر کھڑے ہو کر بھی ہوائی فائرنگ کرتے رہے ،ابتدائی تفتیش میں فوری طور پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے،خیال رہے جسٹس(ر) حسن رضا پاشا ممبر پاکستان بار کونسل بھی ہیں۔