بھارت کیلئے فضائی حدودکی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بھارت کیلئے فضائی حدودکی بندش میں مزید ایک ماہ توسیع ،پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی کی حدود بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی،واضح رہے پاکستان نے رواں سال 23 اپریل سے بھارت کیلئے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔