لاہور: (کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے 9مئی مقدمات میں خدیجہ شاہ سمیت 8ملزموں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، جج منظر علی گل کی جانب سے غیر حاضر ملزموں کےخلاف کارروائی کی گئی۔
علاوہ ازیں عدالت نے 2ملزموں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی،عبدالرزاق اور صفدر کےخلاف اشتہار جاری کرنے کا حکم دےدیا۔
دریں اثنا انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ن لیگ کا آفس ، کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے و دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی کے جیل وارنٹ پیپرز پیش کیے گئے ،عدالت نے عبوری ضمانت میں 31اکتوبر تک توسیع کر دی۔
علاوہ ازیں عدالت نے9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ ، عظمیٰ خان اور اعظم سواتی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی،اعظم سواتی ،حافظ فرحت عباس سمیت دیگر نے پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔
9مئی مقدمات میں خدیجہ شاہ سمیت 8ملزموں کے وارنٹ گرفتاری
















