پاکستان ،چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

ارومچی :(مشرق نیوز) پاکستان ،چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ،مقصد دونوں ممالک کے درمیان صنعتی تعاون، زرعی جدت اور عوامی تحفظ کو فروغ دینا ہے۔

صدر آصف زرداری کے دورہ چین کے درمیان طے پانےوالی مفاہمتی یادداشتوں میں لائیو سٹاک انڈسٹری میں جدت، پاکستان میں جدید ٹیکسٹائل انڈسٹریل پارک کے قیام ،فائر ٹرکس و ایمرجنسی آلات کی فراہمی شامل ہیں۔

آصف زرداری نے کہا یادداشتیں خوراک کے تحفظ، صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے ،آفات سے نمٹنے کی قومی صلاحیت بہتر بنائیں گی،لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری دیہی علاقوں میں روزگار کے مواقع بڑھائے گی ،جدید ٹیکسٹائل پارک کا قیام برآمدات و صنعتی ترقی کو نئی جہت دےگا، فائر ٹرکس ، جدید ایمرجنسی آلات کی فراہمی عوامی تحفظ ،ریسکیو آپریشنز کو مضبوط کرے گی،بعد ازاں صدر زرداری ارمچی سے کاشغر چلے گئے، سنکیانگ کے نائب گورنر نے رخصت کیا، چینی و پاکستانی اہلکار بھی موجود تھے۔