صدر ہائیکورٹ بار ،پی ٹی آئی وکلا میں تلخی ،ہاتھا پائی ہوتے رہ گئی

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر ،پی ٹی آئی وکلا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ،ہاتھا پائی ہوتے رہ گئی۔

صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اگر وکلا نے واجد گیلانی کےخلاف کچھ کیا ہوتا تو میں معاف کر دیتا،حملہ بار کے صدر و سیکرٹری پر تھا ،کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،کسی جج کی پراکسی نہیں ، رول آف لا،آئین کی بالادستی کےلئے کھڑے ہوں، عزت کمانے آتے ہیں، زینب جنجوعہ اور ایمان مزاری اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کریں۔

سیکرٹری اسلام آباد ہائیکورٹ بار منظور ججہ نے کہا ملوث وکلاکیخلاف دہشتگردی کے پرچے درج ہوں گے،لائسنس منسوخی کےلئے اسلام آباد بار کونسل سے رابطہ کیاجائےگا،جسٹس طارق جہانگیری بار کے ممبر رہے اور جج بنے، ڈگری کا ایشو اتنا عرصہ پینڈنگ نہیں رہنا چاہیے،وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل نصیر کیانی نے کہا طارق جہانگیری کے کیس کو لےکر کوئی اپنا ایجنڈا پورا نہ کرے، صدر ،سیکرٹری پر حملہ کرنے والوں کا ہائی کورٹ میں داخلہ بند کریں گے۔