اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف15 لڑاکا طیاروں کی جانب سے پرتپاک استقبال کرنے پرسعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاشہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے دئیے گئے والہانہ استقبال نے نہایت متاثر کیا ۔
اپنے پیغام میںشہبازشریف نے کہا سعودی ائیر فورس کے طیاروں کا غیرمعمولی ائیر اسکارٹ،افواج کی جانب سے پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے درمیان قائم دیرینہ محبت اور باہمی اعتماد کی عکاسی ہے،ولی عہد محمد بن سلمان سے خوشگوار و نتیجہ خیز ملاقات میںخطے کے مسائل ،دو طرفہ تعاون پر بات ہوئی۔
ولی عہد کی وژنری قیادت اور مسلم دنیا کےلئے خدمات کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے کہا محمد بن سلمان ہمیشہ پاکستان کی حمایت ،دو طرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی لیتے ہیں،پاکستان سعودی سرمایہ کاری وتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، میری دعا ہے دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے۔
دریں اثنا وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان ،سعودی عرب کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے کوبرادرانہ تعلقات کی تاریخ میں اہم موڑ قرار دیتے ہوئے کہا 2برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں،رب العزت کے سائے میں مشترکہ دشمن کے مقابل ساری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















