آئی ایم ایف وفد کے دورے سے قبل 51 شرائط پوری
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے آئی ایم ایف مشن کے دورہ پاکستان سے قبل 51شرائط پوری کردیں، پوری نہ ہونے والی شرائط پر پیشگی اجازت لے لی گئی۔
دستاویزات کے مطابق ششماہی بنیاد پر گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ،نئی ٹیکس چھوٹ یا استثنیٰ نہ دینے کی شرط پوری ،آئی ایم ایف کی اجازت سے چینی کی سرکاری درآمد پرٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ 26-2025 آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق پاس کیا گیا جبکہ بجٹ سے ہٹ کر اخراجات کی پارلیمنٹ سے منظوری کی شرط بھی پوری ہونےوالوں میں شامل ہے،اسلام آباد، کراچی ،لاہور میں کمپلائنس رسک مینجمنٹ سسٹم نافذ کیا گیا۔
گورننس اینڈ کرپشن اسیسمنٹ پر ایکشن پلان کی شرط پوری نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا سخت رد عمل متوقع ہے، دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومتیں 1.2 ٹریلین کیش سرپلس کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہیں، ایف بی آر گزشتہ مالی سال 12.3 ٹریلین کا ٹیکس ہدف پورا نہ کر سکا، ایف بی آر تاجر دوست سکیم کے تحت 50 ارب جمع کرنے میں بھی ناکام رہا ،10 حکومتی ملکیتی اداروں کے قوانین میں ترمیم کا ہدف بھی پورا نہ ہوسکا۔


















