جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکمنامہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے تحریری حکم نامہ جاری کیا،تحریری حکم نامے میں کہا گیا سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، کیس میں حساس نوعیت کے سوالات ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت بھی زیر التوا ہے،اٹارنی اور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے 21 اکتوبر کو معاونت طلب کرلی گئی۔