جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکدیا گیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جعلی ڈگری کیس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک بطور جج کام کرنے سے روکدیا گیا۔

عدالت نے کیس میں سینئر قانون دان بیرسٹر ظفر ،اشتر علی اوصاف کو عدالتی معاون مقرر کردیا،اٹارنی جنرل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت بھی طلب کرلی گئی،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردارسرفراز ڈوگر ،جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کے بعد تحریری حکم نامہ جاری کر دیا، قبل ازیں درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے قرار دیا سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ آنے تک کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا رہے گا۔