اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر نے کہا ہے ایمان مزاری بیٹیوں کی طرح ہے میں تو بطور چیف جسٹس اور بڑا ہونے کے ناطے سمجھا رہا تھا، بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر کے طوفان کھڑا کر دیا گیا۔
جسٹس سرفراز ڈوگر نے واقعہ کی وضاحت کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ایمان مزاری کوسمجھا رہا تھا،میں نے کہا آپ میرے فیصلوں سے اختلاف کر سکتی ہیں، ذات پر بات نہ کرتیں، نہیں کہا پکڑ لوں گا، بات کو پھیلایا جا رہا ہے، ہادی صاحب کھڑے تھے میں نے کہا پکڑ کر لےجاو ورنہ توہین عدالت کی کارروائی کروں گا، توہین عدالت کی کارروائی ہوئی تو بچی کا کیرئیر خراب ہو جائے گا،میں نے بچوں کی طرح سمجھایا لیکن وہ سمجھ نہیں رہی تھی، بار بار کہہ رہی تھی بنیادی حقوق، کیا کورٹ کے بنیادی حقوق نہیں ؟۔
ایمان مزاری بیٹیوں کی طرح ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر
















