راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاک فوج کے کامیاب آپریشن میں ہتھیار ڈالنے والے گل بہادر گروپ کے خارجی دہشتگرد عبدالصمد نے ہوشربا انکشافات کردئیے۔
خارجی عبدالصمد نے اعترافی بیان دیتے ہوئے کہا تقریباً ساڑھے 4سال افغانستان میں گزارے ، کلاشنکوف چلانے کی ٹریننگ لی پھرمنظر ہیل پہنچا جہاں گل بہادر گروپ کے کمانڈر صادق سے ملا اور 3ماہ گزارے بعد ازاں زنگوٹی خرسین آیا جہاں حافظ گل بہادر گروپ کے کمانڈر اسد سے ملا اور گروپ میں شامل ہوا۔
عبدالصمد نے کہا زنگوٹی کی مینار والی مسجد میں اسد ملا آئی ڈیز، مائنز اور ڈرون بم بنواتا تھا، مسجد میں آئی ڈیز ، مائنز بناتے وقت گندی ویڈیوز چلتی رہیں، میں نے 5 سال طالبان اور صرف 5 دن فوج کےساتھ گزارے، گواہی دیتا ہوں فوج درست اور طالبان غلط ہیں،میرا عوام کو پیغام ہے اپنے بچوں کو دہشتگردوں سے دور رکھیں اور فوج کےساتھ تعاون کریں۔
ہتھیار ڈالنے والے خارجی دہشتگرد عبدالصمد کے تہلکہ خیز انکشافات
















