سیلاب سے جانی ومالی نقصان،بنگلادیش نے پاکستان کو امداد کی پیشکش کردی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) بنگلہ دیش کاسیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس،پاکستان کو امداد کی پیشکش کردی۔

بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور اے ایف ایم خالد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور چیف ایڈوائزر پروفیسر یونس کا خط حوالے کیا،اے ایف ایم خالد حسین کی جانب سے سیلاب سے جانی ومالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امداد کی پیشکش کی گئی۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کی موجودہ رفتار برقرار رکھنے کیلئے اعلیٰ سطح کے دوروں پر اتفاق ،براہ راست پروازوں کی جلد بحالی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا،بنگلہ دیشی مشیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بنگلہ دیش کے دورے کی دعوت بھی دی،شہباز شریف نے وفد کاخیر مقدم کرتے ہوئے کہادونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ثقافتی روابط اور گہری وابستگیوں پر مبنی ہیں۔