لاہور،ملتان:(نمائندگان)سیلاب سے مزید تباہی،شگاف سے جلالپور پیروالا شہر بچ گیا، 138 بستیاں زیرآب،لوگوں کاہنگامی انخلا، امدادی کشتیاں الٹنے سے بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق،کئی کو بچا لیا گیا۔
ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کو چاروں جانب سے پانی نے گھیر لیا، اوچ شریف روڈ پر گیلانی بند پر شگاف ڈالنے سے شہر تو بچ گیا تاہم 138 بستیاں زیر آب آگئیں،حکام کے مطابق 138 موضع جات متاثر ،90 فیصد نواحی علاقے زیر آب ہیں، عارضی بند پر پانی کا دباو کم نہ ہوسکا۔
شگاف سے بستی لانگ، کنہوں اور بہادر پور میں پانی داخل ہو گیا، عوام کا ہنگامی بنیادوں پر انخلاکرنا پڑا،خان بیلہ اور موہانہ سندیلہ میں کشتیاں الٹنے سے بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے،دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، پانی کا بہاو پانی 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک تک ریکارڈ کیا گیا۔
سیلاب کے باعث تحصیل علی پور کے مزید علاقے زیر آب ،سیت پور شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے ،ادویات، کھانے پینے کی اشیا کی قلت نے مشکلات بڑھادیں،لیاقت پور میں 35 دیہات مکمل زیر آب ،80 ہزار سے زائد افراد بے گھر پاکپتن میں کھڑی فصلیں، پھلوں کے باغات سیلاب کی نذر ہوگئے،لیاقت پور نوروالا میں کئی دہائیوں سے خشک دریائی علاقے میں دریائے چناب واپس آیا تو افراتفری مچ گئی، ہنگامی بنیادوں پر مکینوں کا انخلا کیا گیا۔
دریں اثنا پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف پیکیج کو حتمی شکل دےدی ،ذرائع کے مطابق بے گھر ہونے والے افراد کو فی کس 10 لاکھ مالی امداد دی جائےگی ،15 لاکھ قرض کی صورت میں اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت دیا جائے گا، قرض 14 ہزار ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کرنا ہوگا۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















