سعودی کمپنی کی سیلاب متاثرین کیلئے پٹرول و ڈیزل امداد


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سعودی آئل کمپنی نے سیلاب متاثرین کےلئے بطور امداد 6 ہزار لٹرپٹرول و ڈیزل عطیہ کردیا،سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ہزاروں لٹر ڈیزل ،پٹرول این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔

سعودی سفیر نے کہا سیلاب متاثرین کےلئے جاری امداد میں تعاون کےلئے پٹرولیم مصنوعات این ڈی ایم اے کو دی جاری ہیں، مشکل وقت میں سیلاب زدگان کےساتھ ہیں، سیلاب زدگان کی بحالی و پاکستان کی ترقی کےلئے دعا گو ہیں،سعودی کمپنی وافی انرجی کے چیف ایگزیکٹو افسر نے کہا مشکل وقت میں پاکستانی عوام کےساتھ کھڑے ہیں، تعاون جاری رکھیں گے۔