اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور رینجرز اہلکاروں نے ریلیف آپریشن مزید تیز کردیا ۔
پاک فوج سول انتظامیہ کےساتھ دن رات سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں مصروف ہے،امدادی سامان، راشن سمیت ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم کی گئیں، پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپس میں مفت طبی امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے،آزمائش کی گھڑی میں پاک فوج اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ موجود ہے، عوام کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
پاک فوج دن رات سیلاب متاثرین کی مدد اور خدمت میں مصروف
















