سیلاب کی تباہ کا ریاں،ملک میں ماحولیاتی،زرعی ایمرجنسی نافذ ،چیلنجز سے ملکر نمٹنا ہوگا،وزیراعظم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیلاب کی تباہ کا ریاں،وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں ماحولیاتی،زرعی ایمرجنسی نافذ کردی۔

وفاقی کابینہ کے ا جلا س میں ملک بھر میں ماحولیاتی ،زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کی اصولی منظوری دی گئی،چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ،متعلقہ حکام کا اجلاس بلایاجائےگا،موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات میں کمی ،مستقبل کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی،کابینہ کو سیلاب متاثرہ علاقوں، زرعی زمینوں اور فصلوں کے نقصانات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،اراکین نے انفرسٹرکچر بحالی، کسانوں کی معاونت اور نقصانات کے ازالے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاموسمیاتی تبدیلیوں سے راتوں رات نہیں نمٹا جاسکتا ، بہت بڑے چیلنجز ہیں، سب کو مل جل کر کام کرنا،ایک روڈ میپ بنانا ہوگا،،پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچا ئی،ہزاروں ایکڑ پر فصلیں زیر آب ہیں،نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی امداد و بحالی کےلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم نے کہا این ڈی ایم اے امدادی کارروائیوں کےلئے صوبائی حکومت ،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے مکمل تعاون کرے۔

شہبازشریف نے کراچی میں متحرک امدادی کارروائیوں پر ریسکیو 1122، پاک فوج ،رینجرز کی پذیرائی ،گڈاب ندی میں شہریوں کے ڈوبنے پر اظہار افسوس کیااورمتعلقہ اداروں کو سیلاب میں لاپتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کر دی،وزیراعظم نے کہاعوام کو سیلابی صورتحال سے آگاہ کرنے کےلئے آگاہی مہم کو مزید متحرک کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری سیلاب سے بچ سکیں،سیلابی صورتحال سے نمٹنے کےلئے وفاق اور سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہیں۔


دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے بحرین کے وزیر داخلہ جنرل راشد بن عبداللہ آل خلیفہ نے ملاقات کی،شہباز شریف نے بحرین کے وزیر داخلہ کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہابحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہابحرین پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات گزرتے وقت کےساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستان بحرین کےساتھ تجارت سمیت دیگر مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،بحرین میں ایک لاکھ 20 ہزار کے قریب پاکستانی دونوں ممالک کی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

شہبازشریف نے کہا پاکستان بحرین کے سرمایہ کاروں ،کاروباری افراد کےلئے تیز تر ویزہ پراسیسنگ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے،خواہش ہے بحرین مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے،ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نمایاں کردار ادا کر رہی ہے، وزیر اعظم نے بحرین کے پولیس اہلکاروں کی نیشنل پولیس اکیڈمی، اسلام آباد میں تربیت کی پیشکش بھی کردی،بحرین کے وزیر داخلہ نے پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔