عدالتی فیسوں ،سکیورٹیز میں اضافہ معطل ،1980کے رولز بحال

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عدالتی فیسوں اور سکیورٹیز میں اضافہ معطل،سپریم کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا سپریم کورٹ رولز 2025 کے تحت عدالتی فیسز معطل کی جاتی ہیں، عدالتی فیسیں سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی واجب الادا ہوں گی، 1980 رولز کے تحت عدالتی فیسیں و سکیورٹیزکے نرخ بحال کیے جاتے ہیں۔