اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،ہانگ کانگ میں قانونی تعاون کے فروغ کا معاہدہ طے پا گیا، وزارت قانون و انصاف ،ہانگ کانگ کے محکمہ انصاف کے درمیان دسویں بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ کے موقع پر تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے کے تحت دونوں فریق قانونی امور میں تعاون کو فروغ اور قانونی معاملات میں افراد کی تربیت و صلاحیت سازی کےلئے اقدامات کریں گے،ہانگ کانگ پاکستان کو کاروباری تنازعات کے حل کےلئے ثالثی و متبادل حل کے نظام کو فروغ دینے کےلئے تربیت ،تعاون کرے گا۔
بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ نعیم اکبر نے کہا معاہدہ پاکستان کے قانونی شعبے میں جدید اصلاحات متعارف کرانے ، ادارہ جاتی اصلاحات ،علم کے تبادلے میں معاون ثابت ہو گا، دونوں ممالک کے مابین قانونی و ریگولیٹری تعاون کو مزید مستحکم کیا جائےگا،معاہدہ قانونی اصلاحات کے شعبے میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔
پاکستان ،ہانگ کانگ میں قانونی تعاون کے فروغ کا معاہدہ
















