اسلام آباد:(بیورورپورٹ)شناخت چھپانے کے سافٹ ویئرز برائے فروخت، دھندے میں ویب سائٹس کے علاوہ متعدد موبائل ایپلی کیشنز کابھی استعمال ،ڈیٹا لیکس تحقیقات کے دوران چشم کشا انکشافات سامنے آگئے۔
تحقیقات میں پتہ چلا ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس پر نہ صرف صارفین کی ذاتی معلومات فروخت کی جارہی ہیں بلکہ ایسے فراڈ سافٹ ویئر بھی بیچے جا رہے ہیں جنہیں استعمال کرکے کالر کی اصل شناخت چھپائی یا تبدیل کی جا سکتی ہے، جرائم پیشہ افراد سافٹ ویئرز کے ذریعے خود کو مختلف بینکوں یا اداروں کے نمائندے ظاہر کر کے شہریوں کےساتھ دھوکہ دہی کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے ٹیم نے ویب سائٹس کےساتھ موبائل ایپلی کیشنز کا تجزیہ بھی شروع کر دیا،ویب سائٹس اور موبائل ایپس پر ڈیٹا بیچنے والے عناصر کی گرفتاری کا فیصلہ بھی کرلیا گیا،پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائےگی۔
ڈیٹا لیکس ،شناخت چھپانے کے سافٹ ویئرز برائے فروخت،چشم کشا انکشافات
















