پاکستان بحرین میں معاہدے، جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان بحرین میں متعدد معاہدے، جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی بحرینی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقات ،وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران انسداد دہشتگردی ،امیگریشن میں باہمی تعاون مزید مضبوط ،جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کرنے اور مختلف مفاہمتی یادداشتوں پراتفاق کیا گیا،یادداشتوں میں انسداد منشیات، قیدیوں کے تبادلے، ایم ایل ایز اور اہلکاروں کی تربیت کے معاہدے شامل ہیں۔

محسن نقوی نے کہا انسداد منشیات آئندہ نسلوں کا معاملہ ہے، مشترکہ لائحہ عمل سے روک تھام میں مدد ملے گی، اینٹی نارکوٹکس فورس محدود وسائل کے باوجود قابل ستائش کردار ادا کر رہی ہے،بحرینی سفارت خانے میں ڈرگ لائزن افسر کی تعیناتی خوش آئند ہے۔

بحرینی وزیر داخلہ نے پاکستان کےساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔