نو مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ، یاسمین راشدو دیگر کو 10 برس قید، قریشی بری

لاہور (کورٹ رپورٹر) عدالت نے نو مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سنا دیا،انسداد دہشت گردی عدالت نے اعلیٰ عدلیہ کے جج کے سکواڈ میں شامل گاڑی جلانے کے کیس میں یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 4دیگر سینئر رہنماوں کو 10 سال اور ایک خاتون رہنما کو 5 سال قید کی سزا سنادی ، شاہ محمود قریشی کو بری کردیا، جج منظر علی گل نے 9 مئی احتجاج کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے جج کے سکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے شاہ محمود قریشی کو موجودگی ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا ، سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد، اعجاز چودھری، میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی،انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو بھی 5 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ روبینہ جمیل اور افشاں طارق کو بری کر دیا ۔