اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیراعظم نے کہا ہے سیلاب متاثرین کی بحالی کےلئے وفاق صوبائی حکومتوں کی معاونت کےلئے تیار ہے۔
شہباز شریف کی زیر صدارت حالیہ بارشوں و سیلاب میں امداد و بحالی سرگرمیوں پر اجلاس ہوا، صوبائی وزرا، متعلقہ حکام و سرکاری افسروں نے شرکت کی۔
خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا حالیہ بارشوں و سیلاب متاثرین کی بحالی ترجیح ہے، دریاو¿ں سے ملحقہ علاقوںمیں تیاری،امدادی سرگرمیوں کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی یقینی بنائی جائے، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی،متاثرین کو مالی معاونت پہنچانے کیلئے کمیٹی قائم کی جائے،وزارت موسمیاتی تبدیلی آئندہ برس کے مون سون سیزن کیلئے ابھی سے تیاری کرے،مسلح افواج ،اداروں ،صوبائی حکومتوں کی سیلاب متاثرین کےلئے امدادی سرگرمیاں قابل تحسین ہیں۔
قبل ازیںعطیات کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاقوم سیلاب متاثرین کےلئے امداد و تعاون بڑھائے ،پاکستان دنیا کےساتھ ہم آواز ہو کر معاشرتی فلاح و بہبود، امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے،ملکی معاشرتی تاریخ گواہ ہے پاکستانی قوم بلا رنگ و نسل، بلا تعصب دوسروں کی بے لوث مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہی ،جذبہ خدمت نہ صرف سماجی و معاشرتی اقدار کا حصہ بلکہ اسلامی تعلیمات ،تہذیب کی بھی روشن علامت ہے۔
شہبازشریف نے کہا رضاکار اور خدمت گزار افراد نے ہر مشکل وقت (قدرتی آفات، حادثات، جنگ یا ایمرجنسی حالات) میں اپنے اہل وطن کی عملی و مالی مدد کرکے خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں،فخر ہے پاکستانی عوام کی فلاحی کاموں، عطیات میں شرکت کی بدولت پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شمار ہوتا ہے جو سب سے زیادہ عطیات دینے والے ہیں،عوام، تنظیمیں، ادارے جذبے کو مزید مضبوط کریں۔
وزیراعظم نے کہاحالیہ شدید بارشوں و سیلابی صورتحال کے پیش نظر باہمی رواداری، امداد و عطیات کے سماجی جذبے نے اور بھی اہمیت اختیار کر لی ، حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ آبادی کے مال و مویشی، روزگار اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ،متاثرہ آبادی اشیائے خور و نوش، چھت و صحت سہولیات کے منتظر ہیں،باہمی رواداری ، مدد کے جذبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے بحیثیت قوم ترقی و خوشحالی، باوقار اور مضبوط مستقبل کےلئے پرعزم ہیں۔
سیلاب متاثرین کی بحالی ،صوبائی حکومتوں کی معاونت کےلئے تیار ہیں،وزیراعظم



















