عافیہ صدیقی رہائی کیس کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا لارجر بنچ تشکیل
اسلام آباد: (بیورورپورٹ) عافیہ صدیقی کی رہائی درخواست میں اہم پیشرفت ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور کابینہ کےخلاف عدالتی حکم عدولی پر توہین عدالت نوٹس کیس کی سماعت کےلئے 4رکنی لارجر بنچ تشکیل دےدیا۔
کیس کی سماعت 10 ستمبر کو مقرر کردی گئی، لارجر بنچ کی سربراہی جسٹس ارباب طاہر کریں گے ،جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس راجہ انعام امین منہاس بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔



















