لاہور(ایم این پی )پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے سیلاب کے دوران سیاستدانوں کے روئیے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا میری تمام یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور اداکاروں سے درخواست ہے اپنا کام چھوڑ دیں کیونکہ کام سیاستدانوں نے شروع کردیا ۔
مومنہ اقبال نے لکھا سیاستدان کام بہت اچھا کررہے ہیں، خاص طور پر کانٹنٹ کرئیٹرز اور کیمرا مین،کوئی بیوقوف قوم ہیں 10،15منٹ میں اپنے اپنے حلقے میں پانی میں اتر کر غائب ہوجانے والے لوگ یہ کریں گے ملک کی حفاظت؟ ،کہتے ہیں جانی نقصان نہیں ہوا، خود محلوں میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو کیا خبر کسی کی سالوں کی محنت ڈوب گئی اس سے بڑا جانی نقصان کیا ہوگا کہ کوئی مر بھی جائے اور زندہ بھی رہے۔
ٹک ٹاکرز ،اداکار اپنا کام چھوڑ دیں، کام سیاستدانوں نے شروع کردیا ،مومنہ اقبال


















