ملتان،بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن،اسلام آباد،بیجنگ:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)پنجاب کے دریاوں میں بدستور طغیانی،ہر طرف تباہی کی داستانیں،بھارت نے مزید پانی چھوڑ دیا، مرالہ سے 5لاکھ کیوسک کا بڑا ریلہ چناب میں داخل،پیر محل میں ہیڈ سدھنائی کو بچانے کیلئے مائی صفوراں بند کو 2 مقامات سے بارودی مواد سے اڑا دیا گیا،چناب پل ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند ،ہیڈ مرالہ کے مقام پر سیلابی صورتحال پر انتظامیہ ہائی الرٹ ہے۔
حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑا گیا سیلابی ریلا ہیڈ خانکی کی طرف بڑھ رہا ہے ،سیلاب کے پیش نظر متعدد دیہات خالی کرا لیے ،ادھر سیلابی پانی کے بہاو کے پیش نظر پل ہیڈ خانکی کے قریب پہلا شگاف ڈالنے کی تیاریاں کر لی گئیں، شگاف پانی کا بہاو 6 لاکھ کیوسک سے بڑھنے پر ڈالا جائے گا،انتظامیہ نے 450 دیہات خالی کرانے کےلئے مساجد سے اعلانات بھی کرائے ،بھلوال میں طالب والا پتن کے قریب شدید کٹاو سے کئی ایکڑ زرعی زمین تباہ ہو گئی،دریائے راوی سے ملتان بھی متاثر ہوا،عبدالحکیم کے پاس ریلوے ٹریک سے راوی کا پانی گزرنا شروع ہو گیا ،ملتان میں اکبر فلڈ بند پر پانی کا دباو کم کرنے کےلئے ہیڈ محمد والا پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دریں اثنا بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیے جانے پروزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ،بھارتی ہائی کمیشن کے مراسلے میں کہا گیا ستلج میں ہریکے ،فیروز پورزیریں ،دریائے توی میں مقبوضہ جموں کے مقام پر اونچے درجے کاسیلاب متوقع ہے،علاوہ ازیںدریائے چناب کے خوفناک سیلابی ریلے نے ملتان ڈویژن کی حدود میں داخل ہو کردرجنوں بستیوں کو لپیٹ میں لے لیا،درجنوں دیہات مکمل طور پر زیر آب آ گئے۔
این ڈی ایم اے نے مون سون کا 9واں سپیل 24 سے 48 گھنٹوں تک مزید جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا4 سے 5 ستمبر کے دوران پنجند کے مقام پر راوی، چناب اور ستلج کے سیلابی ریلے جمع ہوں گے، تینوں دریاوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کی آمد کے باعث پنجند کے مقام پر شدید سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے،ممکنہ طور پر متاثرہ علاقوں کی پیشگی نشاندہی کرلی، حساس علاقوں کے مکین متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں اور اپنی حفاظت یقینی بنائیں، سیلابی صورتحال کے خطرے سے دوچار علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،این ڈی ایم اے نے کہادریاو¿ں کے کناروں ،واٹر ویز پر رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، ہنگامی کٹ (پانی، خوراک، ادویات) تیار رکھیں اور اہم دستاویزات محفوظ کریں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کو دریاﺅں میں بڑھتی طغیانی کے پیش نظر ریسکیو و امدادی کارروائیوں کیلئے پوری طرح تیار رہنے کی ہدایت کردی،شہبازشریف نے بیجنگ سے چیئرمین این ڈی ایم اے سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے صورت حال معلوم کی، چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو پاکستان میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو دریاﺅں میں بڑھتی طغیانی کے پیش نظر ریسکیو و امدادی کارروائیوں کی تیاری قبل از وقت مکمل،صوبائی حکومتوں سے مکمل تعاون کر کے حفاظتی اقدامات اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دےدیا،راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی طغیانی سے عوام کو پیشگی آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
سمندر میں تیل و گیس کی تلاش معاشی ترقی کےلئے اہم پیشرفت ہے،وزیراعظم
پاک بھارت تعلقات میں اہم پیشرفت، مصدق ملک کی دہلی پرواز
سربراہی ملاقات یادگار سنگ میل ،امن کا پیغام،،مثبت نتائج نکلیں گے،چینی وزیر خارجہ
بلاول بھٹو نے ن لیگ کےساتھ ملکر پی ٹی آئی حکومت گرائی،نعیم الر حمن
چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور شہنشاہ ایسے ملک نہیں چلے گا،سعد رفیق
دہشتگردی کی لعنت کو فیصلہ کن طور پر ختم کرینگے،فیلڈ مارشل
10اداروں میں کرپشن کا امکان زیادہ، اصلاح کیلئے رپورٹ تیار کرلی،وزیر قانون
شہباز کو 2مرتبہ وزیراعظم بنوایا،چاہتاہوں مدت پوری کرنےوالے پہلے وزیراعظم بنیں،بلاول بھٹو
روس نے پاک افغان مذاکرات کی بحالی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی
ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اعجاز الحق نے استعفیٰ دےدیا
















