تیانجن :(مشرق نیوز)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے سی پیک فیز ٹو سے پا ک چین تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔
احسن اقبال نے تعاون کے نئے مواقع پر بات چیت کیلئے تیانجن کا دورہ کیا اور ہوان شینگ نیو انرجی سولر پلانٹ کا جائزہ لیا،وفاقی وزیر نے کہاسی پیک فیز ٹو کے ذریعے بندرگاہوں، قابل تجدید توانائی اور لائیو سٹاک سیکٹر کی مضبوطی کے مواقع موجود ہیں،ہوان شینگ پلانٹ چوتھی صنعتی انقلاب کی سطح کا خود کار منصوبہ ہے، پاکستان بھی جدید توانائی منصوبوں سے فائدہ اٹھائے گا،زرعی شعبے میں چین کی مدد سے بائیوٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دے گا، چینی ٹیکنالوجی و تجربے سے بھرپور استفادہ کیلئے پلیٹ فارم بنا رہے ہیں، مستقبل سولر اور گرین انرجی کا ہے، چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں۔
احسن اقبال نے جانوروں کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کا دورہ کیا اور پاکستان میں پلانٹ لگانے کی پیشکش کر تے ہوئے کہالائیو سٹاک زرعی معیشت کا مضبوط ستون ہے، جانوروں کو بیماریوں سے پاک کر کے گوشت کی برآمدات بڑھانا اہم ہدف ہے۔
سی پیک فیز ٹو سے پاک چین تعاون نئی بلندیوں کو چھوئے گا، احسن اقبال
















