فیلڈ مارشل کی خصوصی ہدایات پر کرتارپور کی بحالی کا کام تیز
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور کی بحالی کا کام تیز کر دیا گیا۔
پاک فوج ، سول انتظامیہ کی جانب سے دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی فوری نکاسی کی گئی ، بروقت پانی کی نکاسی و صفائی پر دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ ،سکھ برادری نے پاک فوج ،سول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔



















