مشکل وقت میں عوام کیلئے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں: خواجہ سلمان رفیق

لاہور (اپنے رپورٹر سے) سیلابی صورتحال میں عوام کے ریلیف کی خاطر صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق فیلڈ میں مسلسل متحرک ہیں ،صوبائی وزیر صحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف متاثرہ اضلاع میں خود جا کر سیلابی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق صورتحال کا جائزہ لینے ضلع مظفرگڑھ پہنچ گئے ،ڈپٹی کمشنر آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا ۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے سیلابی صورتحال اور نمٹنے کیلئے انتظامات و ریسکیو آپریشن بارے بریفنگ دی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ و دیگر تمام متعلقہ محکمہ جات کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سیلابی صورتحال اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ضلعی افسران کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سیلاب متاثرین کے انخلا اور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔متاثرہ علاقہ جات میں ریلیف کیمپوں اور طبی سہولتوں پر بھی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس کے بعد صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، رکن پنجاب اسمبلی اجمل چانڈیہ اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے کمپری ہینسو ہائی سکول کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیاوزیر صحت کی ہدایت پر طبی ٹیموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔دریں اثناءصوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے ملتان گئے جہاں انہوں ہیڈ محمد والا بریچننگ پوائنٹ اور فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے ریسکیو کیمپس کا دورہ کیا اور امدادی کارروائیوں پر بریفنگ لی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابو بکر اور ایکسین اریگیشن نے سیلابی صورتحال پر بریفننگ دی-خواجہ سلمان رفیق نے ضلعی افسران اور محکموں کو امدادی کارروائیوں پر شاباش دی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی مثالی قیادت سے نقصانات میں کمی کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوںنے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کے انخلاءاور خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔متاثرہ علاقہ جات میں ریلیف کیمپوں اور طبی سہولتوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔سانپ کاٹنے کی ویکسین و دیگر ادویات کی دستیابی کو ہر کیمپ میں یقینی بنایا جائے۔وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے انتظامیہ اور پولیس کے اقدامات پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔وقت مشکل ہے لیکن عوام کا حوصلہ قابل دید ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ہیڈ تریموں سے 5 لاکھ کیوسک کا ریلا ملتان پہنچ رہا ہے۔ہیڈ محمد والا بریچننگ کیلئے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیار دیا گیا ہے-انہوںنے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینے پر ضلعی محکموں اور ریسکیورز کو شاباش دیتے ہیں-سیلاب متاثرین تک کھانا، صاف پانی اور ادویات کی فراہم کو یقینی بنایا جارہا ہے-جانوروں کیلئے ونڈہ اور چارے سمیت ویکسی نیشن کا مکمل سٹاک موجود ہے۔ہسپتالوں ہنگامی صورتحال میں مریضوں کی سہولت کی خاطر الرٹ ہیں-