راولپنڈی (بیورو رپورٹ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےپارٹی اراکین پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیں، وزیرستان میں آپریشن نہیں ہونا چاہیے،ہمیں قید تنہائی میں رکھو ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، جھکوں گا نہ ہی کوئی سودا کروں گا،عمران خان سے اڈیالہ جیل میں بہنوں نے ملاقات کی،علیمہ خان نے دیگر بہنوں کےساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم کارکنان کے شکر گزار ہیں وہ ہمارے ساتھ یہاں کئی مہینوں سے کھڑے رہے، 3 ماہ سے ہم آرہے تھے ملاقات کا موقع نہیں دے رہے تھے، 4 مہینے بعد ہماری اکٹھے بہنوں کی ملاقات کرائی گئی، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر سمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی ہے، بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، بانی کی آنکھ میں کوئی مسئلہ ہے، عدالت میں درخواست دے رہے ہیں،بانی کی آنکھوں کے علاج کےلئے پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز معائنے کےلئے آئیں گے، بانی نے کہا ججوں کا ضمیر ہوتا تو اتنا ظلم نہ ہوتا، بانی کو شیر شاہ اور شاہریز کی گرفتاری کے متعلق بتایا، ظلم و زیادتی کی ساری ذمہ داری عدلیہ پر ہے،عمران خان نے سزاو¿ں اور نااہلیوں پر بتایا یہ کبھی پاکستان میں نہیں ہوا، کرکٹ کو محسن نقوی نے تباہ کیا ہے، میڈیا کا گلا دبا کر کنٹرول کرلیا گیا ہے، مین سٹریم میڈیا کی حیثیت اب عوام میں ختم ہوگئی ہے، وزیرستان میں آپریشن نہیں ہونا چاہیے، ملٹری آپریشن روک دینا چاہیے کیونکہ اسے عدم استحکام پیدا ہوگا،عمران خان نے کہا افغان بھائیوں کو پاکستان سے نہیں نکالنا چاہیے، افغانوں کو نکالنا اسلامی روایات کےخلاف ہے، افغانوں کی واپسی پر شرمندہ ہوں،سابق وزیر اعظم نے بونیر اور دیگرعلاقوں میں سیلاب کی تباہ کاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلین ٹری منصوبے کی قدر اب عوام کو سمجھ آنی چاہیے،عمران خان نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پارلیمینٹ کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائیں اور ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجہ کو ہدایات دی ہیں، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لیں، سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ مسترد کیا گیا ہے۔
وزیرستان میں آپریشن نہیں ہونا چاہیے، پارٹی اراکین پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دیدیں:عمران خان
















