لاہور (اپنے رپورٹر سے) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا عوام کی خدمت ہی ہمارا اولین فرض ہے، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضروری ہے، 2018 میں آنے والی تبدیلی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، ملک میں ترقی کا پہیہ روکا گیا، گزشتہ دور میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے، ہم ملک کو جدید خطوط پر لے کر چل رہے ہیں، اڑان پاکستان پروگرام ترقی وخوشحالی کا ضامن ہے، سیاسی استحکام ہی ملک کی ترقی کا راستہ ہے، نظام میں بہتری کیلئے اے آئی کا استعمال بڑھ رہا ہے، مصنوعی ذہانت آج کے دور کی ضرورت بن چکی ہے، بدلتے رجحانات سے ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے۔
پائیدار ترقی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، تبدیلی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا:احسن اقبال
















