لاہور والے پشاور ، کراچی دیکھیں، فرق پتہ چل جائےگا، سعد رفیق


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ومرکزی رہنما ن لیگ سعد رفیق نے کہا ہے لاہور والے اپنے شہر سے نکل کر پشاور اور کراچی دیکھ کر آئیں، فرق پتہ چل جائےگا،18 ویں ترمیم کے بعد کوئی صوبہ نہیں کہہ سکتا اختیار ،وسائل نہیں ملے،خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی مسلسل تیسری حکومت چل رہی ہے اگر خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت لگائے ہوتے تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔

سعد رفیق نے کہا 350 میں سے کوئی ساڑھے 3 ڈیمز کے نام بھی بتادے تو مان جاوں گا،نوازشریف نے اپنے دورحکومت میں کالاباغ ڈیم بنانے کی کوشش کی تو سیاست کی نذر کیا گیا۔