گندم کی قیمت میں اضافہ ، روٹی بھی مہنگی ہونے کاامکان
لاہور:(کامرس رپورٹر)پنجاب میں گندم مہنگی، روٹی کی قیمت بھی بڑھنے کاامکان ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت 2200 سے بڑھ کر 2800 روپے تک جاپہنچی،20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 100 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا،روٹی کی قیمت 14 کی بجائے16 روپے کیے جانے کا امکان ہے،نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا گندم نرخ بڑھنے کے بعد بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔


















