11ویں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا اجلاس 29 اگست کو طلب
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)11ویںقومی مالیاتی کمیشن ( این ایف سی ) ایوارڈ کا اجلاس 29 اگست کو طلب کر لیا گیا،اجلاس میں وفاقی حکومت مالیاتی اعدادوشمار صوبوں کے سامنے رکھے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی اگلے این ایف سی ایوارڈ کےلئے حکمت عملی وضع کر چکی ،حکومت قرض پر سود ادائیگی، انسداد دہشتگردی کیلئے اخراجات صوبوں کو بتائے گی،بی آئی ایس پی اور دفاع پر آنے والے اخراجات پر بھی صوبوں کو اعتماد میں لیا جائےگا،قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ پر اتفاق رائے کےلئے اجلاس ہنگامہ خیز ہوگا۔
















