راولپنڈی: ( ) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے بلوچستان میں آپریشن کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں ، دہشت گردوں ، سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے زیراہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان کے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے نشست میں طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے ۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا کسی علاقے کو خالی کرکے واپس جانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، عوام کی شراکت سے ہی کامیابی ممکن ہے۔
بلوچستان میں آپریشن کا مقصد عوام کو نقصان پہنچانا نہیں: ترجمان پاک فوج
















