چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب


کراچی:(بیورورپورٹ)چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب ،ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف پراجیکٹ2 وائس ایڈمرل عبد الصمد مہمان خصوصی تھے۔

تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ تقریب ووہان چین میں ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس پر منعقد کی گئی، پاکستان ،چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وائس ایڈمرل عبد الصمدنے خطے میں موجودہ جیو سٹریٹجک ماحول کے پیش نظر میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاپاک بحریہ محفوظ و مشترکہ سمندری ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کےلئے پر عزم ہے،جدید ترین ہتھیاروں ،سینسرز سے لیس آبدوزیں خطے میں طاقت کا توازن اورامن و استحکام برقرار رکھنے میں اہم ثابت ہوں گی۔

تقریب سے خطاب میںوائس ایڈمرل عبد الصمد نے چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ (CSOC) کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ہنگور کلاس آبدوزوں کا منصوبہ یقینی طور پر پاک چین پائیدار شراکت داری میں نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔