اسلام آباد:(بیورورپورٹ)کے پی میں بارشوں سے تباہی،اسلام آباد میں معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔
اعلامیے کے مطابق وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کردیا،فیصلہ متاثرہ افراد سے اظہار یکجہتی اور ریلیف سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھنے کے پیش نظر کیا گیا ۔
ترجمان وزارت اطلاعات نے کہابارشوں ،سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا،آزادی کی تقریبات مزید جوش و جذبے سے بعد میں منعقد کی جائیں گی۔
سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی، معرکہ حق و جشن آزادی تقریب ملتوی
















