پاک امریکہ انسداد دہشتگردی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان امریکہ نے انسداد دہشتگردی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو نے ملاقات کی ،پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر وزیر داخلہ محسن نقوی ،قوم کو مبارکباد دی، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، انسداد دہشتگردی، بارڈر سکیورٹی، انسداد منشیات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے ،انسداد دہشتگردی و انسداد منشیات کے شعبوں میں معلومات کے تبادلوں کو موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا ٹرمپ حکومت آنے کے بعد پاک امریکہ تعلقات میں غیر معمولی بہتری آئی ، امریکی صدر کی عالمی امن کیلئے مخلصانہ کاوشیں قابل تحسین ہیں، پاک امریکہ تعلقات میں شفافیت، باہمی اعتماد ،تعاون کا عنصر نمایاں ہے، بہترین موقع باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دیا جائے۔

وزیرد اخلہ نے کہا انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ سے مشترکہ لائحہ عمل بنانے میں مدد ملے گی، امریکہ کی جانب سے کالعدم بی ایل اے ،مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیمیں قرار دینا احسن اقدام ہے، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک امریکہ تعاون کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے،امریکی کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشتگردی گریگوری لوگرفو نے کہا پاکستان جیو سٹریٹجک اعتبار سے انتہائی اہم ملک ہے،تعاون جاری رہے گا۔