متاثرین آپریشن سندور کابھارتی مظالم کےخلاف اقوام متحدہ سے رجوع


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)متاثرین آپریشن سندور نے بھارتی مظالم کےخلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کر دی۔

معرکہ حق شہدا فورم کے صدرو جنرل سیکرٹری کی جانب سے یادداشت اقوام متحدہ کے نمائندوں کے حوالے کی گئی، اقوام متحدہ نمائندوں نے یادداشت کی متعلقہ حکام کو حوالگی کی یقین دہانی کرائی۔

متاثرین نے کہاحملوں میں مساجد، سکول ،چرچ سمیت شہری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا،اقوام متحدہ سے بھارتی جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں،بھارت کو عالمی عدالت انصاف میں پیش کیا جائے،3ماہ بعد بھی عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ ہے،بھارتی حملے اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں، پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانا بھارت کی منظم ریاستی دہشتگردی ہے،عالمی برادری بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔