اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے نام نہاد ”گریٹر اسرائیل“ کی تخلیق کومسترد کرتے ہوئے واضح کردیا1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی آزاد فلسطینی ریاست کے حامی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی بیانات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی طرف اشارہ کیا گیا، پاکستان اسرائیلی قابض طاقت کے حالیہ بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے، عالمی برادری بھی اشتعال انگیز تصورات کو یکسر مسترد کرے جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ چارٹر اور قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا اشتعال انگیز تصورات غیر قانونی قبضے کو مستقل بنانے کے ارادے کی عکاسی کرتے اور خطے میں امن کوششوں کی توہین ہیں،عالمی برادری قابض طاقت کو مزید عدم استحکام پھیلانے سے روکے اور فلسطینیوں کےخلاف مظالم ختم کرانے کےلئے فوری اقدامات کرے۔
نام نہاد ”گریٹر اسرائیل“ کی تخلیق خطے میں امن کوششوں کی توہین ہے،پاکستان
















